10سال قبل سویٹ ہوم شروع کیا، آج ہزاروں بچے ہیں، زمرد خان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

10سال قبل سویٹ ہوم شروع کیا، آج ہزاروں بچے ہیں، زمرد خان

اسلام آباد: سیاسی اور سماجی رہنما زمرد خان نے کہا ہے کہ دس سال پہلے سویٹ ہوم کا آغاز ایک ننھے بچے سے ہوا تھا اور آج پورے پاکستان میں میرے ہزاروں بیٹے اور بیٹیاں موجود ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک کے میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس سویٹ ہوم کے پہلے بیچ کے بچوں نے میٹرک کر لیا ہے اور تمام اے پلس پوزیشن لے کر پاس ہوئے ہیں۔ ہم نے گوجر خان اور سوہاوہ  کے درمیان سویٹ ہوم کیڈٹ کالج  تعمیر کیا ہے جو بالکل کیڈٹ کالج حسن ابدال اور ملٹری کالج جہلم کی سطح کا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب وہ پاکستان  بیت المال  میں ان یتیم فرشتوں سے ملے تو انہیں یہ ادارہ بنانے کا خیال آیا۔جب وہ ایم ڈی بیت المال کی حیثیت سے سوات کے آئی ڈی پیز کے جلوزئی کیمپ میں کام کر رہے تھے تو وہاں سے پہلا بچہ آیااور پھر اللہ تعالیٰ نے ان کی سوچ تبدیل کر دی۔

زمرد خان نے کہا کہ ہم پیسوں سے زیادہ  ٹیم ورک پر یقین رکھتے ہیں۔ اس سویٹ ہوم میں ہوسٹل، کالج، مسجد وغیرہ تمام لوگوں نے خود بنوائی ہیں۔ کھانا اور تعلیم کے بھی ڈونر ہیں۔ میر علی میں بھی پاکستان آرمی نے ہمیں عمارت، سیکیورٹی اور میڈیکل انہوں نے دیا باقی کام سویٹ ہوم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور دنیا میں جتنے بھی لوگ ان کی آوازسن رہے ہیں  وہ آئیں ، پہلے ہمارے نظام کو دیکھیں، اسے چیک کریں اور اگر وہ مطمئن ہیں تو ہمارے ساتھ کام کریں۔

 

The post 10سال قبل سویٹ ہوم شروع کیا، آج ہزاروں بچے ہیں، زمرد خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33zuCys