پولیس افسران کی اہلیت جانچنے کے لیے کمیٹی قائم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پولیس افسران کی اہلیت جانچنے کے لیے کمیٹی قائم

کراچی: کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے کراچی رینج میں اہلیت کی بنیاد پر ایس ایچ اوز ، ایس آئی اوز اور سیکشن آفیسر (ایس اوز) تعینات کرنے کے لیے کمیٹی قائم کر دی جبکہ کمیٹی کے چیئرمین کراچی پولیس چیف خود ہونگے۔

ترجمان کے مطابق جاری اعلامیے کے مطابق ایسے تمام انسپکٹر اور سب انسپکٹر (اپر اسکول کوالیفائیڈ) جو کہ ان پوزیشن پر کام کرنے کے خواہش مند ہیں وہ اپنی درخواستیں تمام کوائف کے ہمراہ 26 جولائی تک اپنے متعلقہ یونٹ یا کراچی پولیس آفس ( کے پی او) کی اسٹیبلشمنٹ برانچ میں جمع کرا سکتے ہیں۔

درخواست دہندگان کا امتحان اگلے ماہ 3 اگست کو لیا جائیگا اور امتحان میں کامیاب امیدواران کی میرٹ لسٹ اسی روز مرتب کر کے جاری کر دی جائیگی اور انہی افسران کو اہلیت کے مطابق ایس ایچ او ، ایس آئی او اور ایس او تعینات کیا جائیگا جبکہ ان عہدوں پر تعیناتی کے معیار کا بھی تعین کیا گیا ہے کہ افسران اچھی شہرت کے حامل ہوں ، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے واقف ، کمیونٹی پولیسنگ کی بابت آگاہی رکھتے ہوں، انویسٹی گیشن کا تجربہ رکھتے ہوں ، ٹریفک سیکشن کی ذمے داریوں سے آگاہ ہوں ۔

The post پولیس افسران کی اہلیت جانچنے کے لیے کمیٹی قائم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YgmnDl