تجارت کی آڑ میں منی لانڈرنگ کرنیوالوں کیلیے قانونی شکنجہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

تجارت کی آڑ میں منی لانڈرنگ کرنیوالوں کیلیے قانونی شکنجہ

 اسلام آباد: تجارت کی آڑ میں منی لانڈرنگ کرنے والے برآمد کنندگان و تاجروں کو قانونی شکنجے میں لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی ہدایت پر تجارت کی آڑ میں منی لانڈرنگ، قیمتوں کی غلط بیانی، غلط گوشوارے اور غلط رسیدیں دینے والے برآمد کنندگان و تاجروں کو قانونی شکنجے میں لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل کسٹمز ویلیو ایشن ان کی نشاندہی رپورٹ دیں گے جس کی بنیاد پر سخت کارروائی کی جائے گی، ذرائع کے مطابق قیمتوں میں غلط بیانی کے نتیجے میں ترسیلات زر و غیر ملکی زرمبادلہ کا شدید نقصان ہوتا ہے۔

The post تجارت کی آڑ میں منی لانڈرنگ کرنیوالوں کیلیے قانونی شکنجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2xR9sx9