ٹنڈو جام میں رشتے کے تنازع پر بھتیجے نے چچا کو قتل کر دیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ٹنڈو جام میں رشتے کے تنازع پر بھتیجے نے چچا کو قتل کر دیا

ٹنڈو جام:  رشتے نہ دینے پر بھتیجے نے چچا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ٹنڈوجام کے قریب راہوکی تھانے کی حدود ہوسڑی شاخ کے مقام پر کائنات سٹی میں صدام سہو نے رشتے کے تنازع پر اپنے چچا 50سالہ محمد حنیف سہوکو سوتیمیں فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گیا۔ راہوکی پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا۔

تاحال واردات کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا جب کہ معلوم ہوا ہے کہ دونوں چچا بھتیجا پنجاب کے رہائشی اور یہاں مزدوری کرتے تھے۔

The post ٹنڈو جام میں رشتے کے تنازع پر بھتیجے نے چچا کو قتل کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LO6TFd