ضمانت پر رہا ملزمان پر جلد ٹریکر لگائیں گے، پولیس چیف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ضمانت پر رہا ملزمان پر جلد ٹریکر لگائیں گے، پولیس چیف

کراچی: کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ ضمانت پر رہا ہونے والے ملزمان کے ساتھ جی پی ایس ٹریکنگ سسٹم لگایا جائے تاکہ ان کی نقل وحرکت پر نظر رکھی جاسکے۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ علاقہ ایس ایچ او کے لیے بھی 15 سے 20 اہلکاروں کی نفری سے علاقے میں امن و امان قائم کرنا مشکل ہو جاتاہے لہٰذا پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اپنا کام کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

سلیم واحدی آڈیٹوریم کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں انھوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ8 سال کے بعد سندھ پولیس میں واپس آیا ہوں اس سے قبل وہ خفیہ ادارے میں تھے، پولیس کی بہبود میری اولین ترجیح ہے، ایک سال پہلے پولیس افسران کے رٹائرمنٹ کے کاغذات بننا شروع ہوجائیں گے، پولیس ڈیوٹی کے اوقات کار 12 کے بجائے 8 گھنٹے ہوں، ڈیوٹی کے اوقات کار مرحلہ وار 8 گھنٹے کیے جائیں گے، ڈیوٹی اوقات کار 8 گھنٹے کرنے کے لیے تھانوں کی تعداد کم کی جائے گی۔

پولیس چیف کا نے کہا کہ چھوٹے تھانوں کے انصمام کے ذریعے تھانوں کی تعداد کم کی جائے گی ، طورپرشہرکے 3 زون میں 3 ماڈل تھانے بنائے جائیں گے،شہر میں 45 سے زائد تھانے نہیں ہونے چاہئیں، انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کو اپ گریڈ کرنا ہے شعبہ تفتیش کو فنگر پرنٹس، ڈی این اے سیمپلنگ کی سہولیات دی جائیں گی اس سلسلے میں آئی جی سندھ کو تجویز دی ہے اور انھوں نے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں 8 سے 10 ہزار جرائم پیشہ ہیں جو بار بار وارداتیں کرتے ہیں، عالمی معیار کے مطابق ضمانت پر رہا ہونے والے ملزمان کے ساتھ جی پی ایس ٹریکنگ سسٹم لگانا چاہتا ہوں تاکہ ملزمان کی نقل وحرکت پر نظر رکھی جاسکے،پوری کوشش ہوگی کی ٹریکنگ سسٹم جلد از جلد متعارف کرادیا جائے، کراچی کے تھانوں کا بجٹ بڑھنا چاہیے پولیس موبائل کا فیول کریڈیٹ لمٹ کی وجہ سے پی ایس او بند کردیتی ہے وہ اس سلسلے میں ایم ڈی پی ایس او سے ملاقات کرکے ان سے کریڈٹ کی حد بڑھانے کی بات کریں گے۔

غلام نبی میمن نے بتایا کہ پولیس کے خلاف آنے والی شکایات ڈویژنل ایس پی کے دفتر سے حل ہوں گی،پولیس ویلفیئر کے ساتھ احتساب کا عمل بھی ساتھ ساتھ چلے گا۔ اسنیپ چیکنگ کا طریقہ بھی تبدیل کرنا ہے پرانے طریقے سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہورہے، پولیس چیکنگ کے دوران کیمرا اور سینئر افسر کا موجود ہونا لازمی ہوگا ان کے بغیر چیکنگ نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 31جولائی تک محکمہ ایکسائز سے منظور شدہ نمبر پلیٹ گاڑی اور موٹرسائیکل پر لگانے کے لیے تشہیری مہم چلائیں گے یکم اگست سے خلاف ورزی کرنے والی گاڑی،موٹرسائیکل مالکان کے خلاف بھرپور مہم شروع کی جائے گی ۔

The post ضمانت پر رہا ملزمان پر جلد ٹریکر لگائیں گے، پولیس چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2M1R78W