کراچی: واٹر ٹینکر چلانے والی کم عمر بچی کے والد نے حلف نامہ جمع کرادیا، انھوں نے کہا کہ آئندہ ان کی بیٹی قانون کے برخلاف کوئی کام نہیں کرے گی۔
چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کم عمر بچی واٹر ٹینکر چلارہی تھی ، فوٹیج سامنے آنے کے بعد ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر نے واقعے کا نوٹس لیا اور تحقیقات کا حکم دیا تھا ، منگل کو بچی کے والد اور ٹینکر کے مالک نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور واقعے سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
بچی کے والد نے بتایا کہ انھیں اس بارے میں قطعی علم نہیں تھا اور انھیں بھی سوشل میڈیا کے ذریعے ہی معلوم ہوا کہ ان کی بیٹی ان کا واٹر ٹینکر چلارہی ہے جبکہ ٹینکر کے مالک نے بھی لاعلمی کا اظہار کیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے دونوں کو متنبہ کیا کہ آئندہ اگر قانون کی خلاف ورزی کی گئی تو آپ دونوں کے خلاف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور چائلڈ لیبر ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، اس موقع پر ٹینکر کے مالک اور بچی کے والد دونوں نے حلف نامہ جمع کرایا کہ وہ آئندہ کبھی بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔
The post واٹر ٹینکر چلانے والی بچی کے والد نے ٹریفک پولیس کو حلف نامہ جمع کرادیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2xNvYa4