عدالت نے سندھ حکومت کو لیبر سروس ٹیکس کی وصولی سے روک دیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

عدالت نے سندھ حکومت کو لیبر سروس ٹیکس کی وصولی سے روک دیا

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سندھ لیبر سروس ٹیکس ایکٹ2011 کیخلاف درخواست پر حکومت کو ٹیکس لینے سے روکتے ہوئے سندھ حکومت، سندھ بورڈ آف ریونیو اور دیگر اداروں کو نوٹس جاری کردیے۔

جسٹس شفیع محمد صدیقی اور جسٹس محمود اے خان پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سندھ لیبر سروس ٹیکس ایکٹ 2011 کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل فرحان منہاس ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ مزدور کی تنخواہ میں ای او بی آئی، سیسی اور سروس پر بھی سندھ حکومت کی جانب سے ٹیکس عائد کردیا گیا، اس سے پہلے صرف سروس پر ٹیکس وصول کیا جاتا تھا، سندھ حکومت کو اضافی ٹیکس وصول کرنے سے روکا جائے۔

عدالت نے سندھ حکومت کو لیبر سروس ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا، عدالت نے سندھ حکومت ، سندھ بورڈ آف ریونیو اور دیگر اداروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

The post عدالت نے سندھ حکومت کو لیبر سروس ٹیکس کی وصولی سے روک دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30BskN2