حکومت جبری مشقت کرنیوالے بچوں کی کھوج میں لگ گئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

حکومت جبری مشقت کرنیوالے بچوں کی کھوج میں لگ گئی

کراچی: وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ فیکٹریز ایکٹ 2015 کے تحت 14 سال سے کم عمرکے بچوں پرفیکٹری میں کام کرنے پر پابندی ہے۔

صوبائی حکومت یونیسیف کے تعاون سے ایک سروے کا اہتمام کررہی ہے جس سے یہ پتہ چلایا جاسکے گا کہ کتنے بچے (چائلڈ) لیبرکے تحت کام کررہے ہیں،سروے حکومت نے 96 ملین روپے مختص کیے ہیں، ہم چائلڈ لیبرکے خاتمے کے خواہاں ہیں اوربچوں کو ان کی تعلیم اورٹیکنیکل پروگراموں کے دوران کچھ معاوضہ بھی دیا جائے گا تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ اپنی خدمات صنعتی شعبے کے لیے بہتر طریقے سے انجام دے سکیںان خیالات کا اظہار انھوں نے جاپانی وفد سے ملاقات میں کیا۔

وفدکی قیادت ایسوسی ایشن برائے اوور سیز ٹیکنیکل کو آپریشن اینڈ سسٹین ایبل پارٹنر شپ کے ایم ڈی جوجی ٹاٹیشائی کررہے تھے،اراکین میں ہوسی یونیورسٹی ٹوکیوکے پروفیسرڈاکٹر مسٹر ہیرویوکی فیوجیمورا اور مسٹر ایجی تیشیما مسٹر ماہیتویوشیموراشامل تھے، امپلائر فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی)کے وفد بشمول صدور مجید عزیز، ذکی خان، فیروز عالم، اسماعیل ستار،سید نذر علی ،فصیح الکریم،رابیعہ انور اور شمائل رضوی شامل تھے، وزیر اعلیٰ کاکہنا تھاکہ ضلع جامشوروکو’’چائلڈ لیبر سے پاک‘‘ قرار دیا گیا ہے اور ان کی حکومت دیگراضلاع کو بھی چائلڈ لیبرسے پاک کرنے کے لیے کام کررہی ہے۔

غیرہنر مند ورکرزکے لیے کم سے کم اجرت 16200 روپے مقرر تھی، رواں مالی سال کے دوران ان کی حکومت نے کم سے کم اجرت 17500 روپے کر دی ہے، انھوں نے دورہ کرنے والے اے او ٹی ایس جاپان کے وفد پر زور دیا کہ وہ مشقت کرنے والے بچوں کے لیے فنی تربیت و بنیادی تعلیم کا اہتمام کریں تاکہ وہ ہنر مند ورکربن سکیں۔

سیکریٹری لیبر رشید سولنگی نے سید مراد علی شاہ کو یقین دلایا کہ یہ سروے دسمبر 2019 کے آخر تک مکمل ہو جا ئے گا، اے او ٹی ایس کے وفد اور ای ایف پی کے چیف مجید عزیز نے وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ وہ بچوں اور دیگر نوجوانوں کو فنی تربیت کے کورس کرائیں گے تاکہ وہ صنعتوں میں ایڈجسٹ ہوسکیں،ملاقات میں وزیراعلیٰ نے دورہ کرنے والے وفد کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

سیکریٹری سرمایہ کاری احسن منگی نے وفد کو دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے بارے میں بریفنگ دی اور انھیں علاقے کے دورے کی دعوت دی تاکہ وہ زون کے ترقی کے کاموں میں تعاون کرسکیں،وفد نے وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ وہ تربیتی پروگرام پر کام شروع کریں گے اور سندھ میں سرمایہ کاری کے لیے سرمایہ کاروں کو لائیں گے۔

The post حکومت جبری مشقت کرنیوالے بچوں کی کھوج میں لگ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2lEj3oh