کل سے تیز بارش کی پیش گوئی، آندھی چلنے کا امکان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کل سے تیز بارش کی پیش گوئی، آندھی چلنے کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیرسے شہر میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کی پیش گوئی کردی جب کہ بارش سے قبل آندھی اورغیرمعمولی طور پر تیزرفتار گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق شہر میں مون سون کے پہلے باقاعدہ سلسلے کی پیر کے دوپہر سے توقع کررہے ہیں،جس کے دوران شہر میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں ہونے کی توقع ہے۔

سردارسرفرازکے مطابق بارش کے سسٹم کے ساتھ شہر میں تیز ہوائیں بھی داخل ہوں گی جبکہ اس دوران آندھی چلنے کا بھی امکان ہے،بارشوں کا پیر سے شروع ہونے والا سلسلہ بدھ کی صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے،ہفتے کو دن بھر شہر کا مطلع مکمل ابر آلود رہا، شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش،بوندا باندی اور پھوار پڑی ،ہفتے کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مزید 2 ڈگری کمی سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،دن کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 78فیصد رہا۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ آج (اتوار) کو شہر کا مطلع بدستور ابر آلود رہنے جبکہ وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا امکان ہے۔

 

The post کل سے تیز بارش کی پیش گوئی، آندھی چلنے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2yg1FJd