لاہور: بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے سے عالمی سطح پر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا۔
بھارت نے خود تسلیم کیاکہ کلبھوشن یادیو اس کا شہری، جاسوس اور بھارتی نیوی کا افسر ہے جس سے عالمی سطح پر پاکستان کے موقف کی تائید ہوئی کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاںکراتا ہے اور وہ خطے کے امن کیلیے بھی خطرہ ہے، اہم یہ ہے کہ اب یورپی یونین، روس، امریکا و دیگر عالمی طاقتیں بھارت پرکس حد تک دبائو ڈالتی ہیں، وزیراعظم عمران خان کو اپنے دورہ امریکا میں صدرٹرمپ سے یقین دہانی لینی چاہیے کہ خطے کے امن کیلیے امریکا، بھارت کو تخریب کاری سے روکے۔
ان خیالات کا اظہارماہرین امورخارجہ اورسیاسی ودفاعی تجزیہ نگاروں نے’’ کلبھوشن یادیو کے معاملے پرعالمی عدالت انصاف کے فیصلے‘‘کے حوالے سے منعقدہ ’’ایکسپریس فورم‘‘ میںکیا، فورم کی معاونت کے فرائض احسن کامرے نے انجام دیے۔
ماہر امور خارجہ ڈاکٹراعجاز بٹ نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے سے پاکستان کے موقف کی جیت ہوئی کہ بھارت ہمارے ملک میں مداخلت کرتا ہے، دہشت گردی کراتا ہے جو خطے کیلیے بھی نقصان دہ ہے۔
انھوں نے کہا اسرائیل میں دیوار بنانے کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل حکومت کے خلاف نہ صرف فیصلہ دیا بلکہ حکم دیاکہ دیوارگرائی جائے مگر اسرائیل نے آج تک اس فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا، عالمی طاقتیں بھارت کے معاملے پر آنکھیں بند کرلیتی ہیں۔
سوال یہ ہے کہ کیا امریکا، روس، یورپی یونین و دیگر طاقتیں بھارت پر دبائو ڈالیں گی کہ وہ پاکستان میں تخریب کاری نہ کرے؟، انھوں نے کہا پاکستان کی سول ملٹری قیادت امریکی صدرکی دعوت پر وہاں جا رہی ہے، امریکا چاہتا ہے کہ
The post عالمی عدالت کے فیصلے سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوا، ایکسپریس فورم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XSJf0r