پاکستان نے 5 ماہ سے بند تمام پروازوں کے لئے ائیراسپیس کھول دی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاکستان نے 5 ماہ سے بند تمام پروازوں کے لئے ائیراسپیس کھول دی

 اسلام آباد: پاکستان نے 27 فروری سے بند تمام پروازوں کے لئے ائیراسپیس کھول دی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان نے پاک بھارت کشیدگی کے بعد 27 فروری سے بند تمام پروازوں کے لئے ائیراسپیس کھول دی۔ اس سلسلے میں سول ایوی ایشن نے نوٹم جاری کردیا کہ تمام روٹس کے طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرسکیں گے۔ ابتدائی طور پر تین روٹ تارتھ ٹو ساؤتھ اورساؤتھ ٹو ساؤتھ کھولے گئے ہیں۔

سی اے اے کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود میں ٹرانزٹ اوراوور فلائی کی پابندی تھی تاہم اب اوور فلائی کی بندش ختم ہونے کے بعد بھارتی طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال کر سکیں گے۔ اوورفلائی کی بندش کے بعد لاہور سے دہلی، بنکاک، کوالالمپور، سری لنکا، ارمچی کی پروازیں بحال ہوگئیں۔

ذرائع سے اے اے کے مطابق ائیراسپیس بند ہونے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو روزانہ 15 کروڑ کا نقصان ہورہا تھا، ائیرسپیس بحال ہونے سے اب حالات معمول پرآجائیں گے۔

 

The post پاکستان نے 5 ماہ سے بند تمام پروازوں کے لئے ائیراسپیس کھول دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NSL1tN