کراچی: مالی سال2018-19 میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری مالی سال 2017-18 کے مقابلے میں 50فیصد کم رہی۔
اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2018-19 میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت ایک ارب 73کروڑ 71لاکھ ڈالر رہی جو مالی سال2017-18 میں کی جانے والی 3 ارب 47 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری سے 50 فیصد کم ہے۔
مالی سال 2018-19 میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری منفی 41 کروڑ 52 لاکھ ڈالر رہی، مالی سال2017-18میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری منفی 24کروڑ ڈالر رہی تھی۔
غیرملکی پبلک انویسٹمنٹ بھی منفی 99کروڑ 20لاکھ ڈالر رہی جو غیرملکی سرمایہ کاری بانڈز کی میچوریٹی کا نتیجہ ہے مالی سال2017-18کے دوران غیرملکی پبلک انویسٹمنٹ 2 ارب 45کروڑ ڈالر رہی تھی۔
The post 2018-19 میں غیر ملکی سرمایہ کاری 50 فیصد کم رہی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2jZjhpy