پی آئی اے ملازمین کی جعلی ڈگریاں؛ جانچ پڑتال کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پی آئی اے ملازمین کی جعلی ڈگریاں؛ جانچ پڑتال کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل

کراچی: پی آئی اے میں ملازمین کی جعلی ڈگریوں کی ازسرنو جانچ پڑتال کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

ذرائع قومی ایئرلائن کے مطابق ایئر مارشل نور عباس کو کمیٹی کا چیئرمین مقررکیا گیا ہے جبکہ کمیٹی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ہے، کمیٹی جعلی ڈگری کیس میں سزا اور جرمانے کا تعین کرے گی، جعلی ڈگری کیس سے متعلق حتمی طور پر جرمانے کی نوعیت اور سفارشات سے انتظامیہ کوآگاہ کرے گی، 5 رکنی کمیٹی ملازمین کی ڈگریوںکی ازسرنوتحقیقات کرے گی۔

کمیٹی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اپنی رپورٹ پی آئی اے کے سی ای او کو پیش کرے گی، ماضی میں جعلی ڈگری رکھنے والے تمام ملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی تھی۔

The post پی آئی اے ملازمین کی جعلی ڈگریاں؛ جانچ پڑتال کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2SRAfTP