امریکی شخص نے زندگی بھر کی کمائی سے 33 طالبعلموں کی فیس ادا کردی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

امریکی شخص نے زندگی بھر کی کمائی سے 33 طالبعلموں کی فیس ادا کردی

آئیووا: امریکی شخص نے اپنی زندگی بھر کی کمائی اور بچت سے 33 طالبعلموں کی کالج اور یونیورسٹی فیس ادا کی ہے جسے بہت سراہا جارہا ہے۔

ڈیل شروئڈر آئیوا کے رہائشی تھے اور انہوں نے 67 برس تک ایک ہی کمپنی میں کام کیا ۔ وہ ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔ لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم تھا کہ انہوں نے کفایت شعاری رقم جمع کی اور مرتے ہوئے اسے درجنوں طالبعلموں کی مدد کے لیے عطیہ کردی۔

اس کے ایک دوست اسٹیو نیلسن نے بتایا کہ ڈیل حقیقت میں بلیو کارنر ملازم تھا۔ وہ روزانہ پابندی سے کام پر آیا کرتا تھا۔ وہ ہرکام تندہی سے کرتا تھا۔ پھر یوں ہوا کہ 2005 میں ڈیل شروئڈر کا انتقال ہوگیا۔

وفات کے وقت تک وہ اپنی آمدنی کا بہت بڑا حصہ جمع کرچکا تھا۔ اس خطیر رقم کا کوئی وارث نہ تھا۔ اس کے بعد ڈیل نے اپنے وکیل کو بلایا اور اس سے مشورہ کیا۔

گفتگو کے دوران ڈیل نے اپنے وکیل سے کہا کہ وہ کالج تک نہیں پڑھ سکے اور اب اس کے پاس اتنی رقم ہے کہ وہ کئی طالبعلموں کو اچھے کالج اور جامعات میں پڑھا سکتے ہیں۔ اس پر وکیل نے ڈیل سے پوچھا کہ اس کے پاس کتنی رقم محفوظ ہے؟ اس پر ڈیل نے جواب دیا کہ اس کے پاس 30 لاکھ ڈالر ہیں۔ اس پر وکیل نے شدید حیرت کا اظہار کیا۔

اس کے بعد ایسے مستحق طالبعلموں کو تلاش کیا گیا جو کالج اور جامعہ کی فیس دینے سے قاصر تھے۔ ان تمام طالبعلموں کی تحقیق کے بعد ان کی فیس ادا کردی گئی ۔ اسطرح دنیا سے رخصت ہوتے ہوئے بھی ڈیل علم کے 33 چراغ جلاگیا۔

The post امریکی شخص نے زندگی بھر کی کمائی سے 33 طالبعلموں کی فیس ادا کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب https://ift.tt/2yejR6c