لیاری میں 260 فلیٹوں میں مرکزی لائن سے گیس چوری پکڑی گئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

لیاری میں 260 فلیٹوں میں مرکزی لائن سے گیس چوری پکڑی گئی

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامیے کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے گیس چوری کے مقدمے میں نامزد ملزم غلام مرتضیٰ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی۔

لاڑکانہ میں گیس یوٹیلیٹی کورٹ نے گیس چوری کے مقدمے میں نامزد ملزم نادر علی کھوسو کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی، ملزم تجارتی مقاصد کے لیے ہیوی انجن کے ذریعے جنریٹر چلانے کے لیے براہ راست گیس استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔

کراچی میں ایس ایس جی سی کی سیکورٹی سروسز اور کائونٹر گیس تھیفٹ آپریشنز کے انٹیلی جنس ونگ نے ایس ایس جی سی پولیس اور فیلڈ ٹیموں کے ساتھ نارتھ کراچی میں 12 چھاپے مارے جہاں ملزمان بجلی بنانے اور گارمنٹ مینوفیکچرنگ کے لیے پریس بوائلرز چلانے کے لیے گھریلو کنکشن استعمال کررہے تھے۔

ان کنکشنز سے حاصل کردہ کل لوڈ 2170 کیوبک فٹ فی گھنٹہ تھا، میٹرز اور ریگولیٹرز کو ہٹاکر لیب ٹیسٹنگ کے لیے بھیجا دیا گیا اور گیس کی فراہمی کو منقطع کر دی گئی جن پر جرمانے عائدکیے جائیں گے۔

اولڈ سٹی ایریا میں ملزمان منقطع میٹر پوائنٹ پر ربڑ پائپ نصب کرکے ریسٹورنٹ کیلیے گیس براہ راست استعمال کرتے ہوئے پائے گئے اس سے حاصل کردہ کل لوڈ 225 کیوبک فٹ تھا براہ راست کنکشن منقطع کرکے ملزمان کے خلاف ایف آئی درج کرادی گئی۔

ایس ایس اینڈ سی جی ٹی او نے رفاہ عام سوسائٹی ملیر میں چھاپہ مارکر پلاسٹک فیکٹر ی چلانے کے لیے جعلی میٹر نصب کرکے براہ راست گیس کا استعمال پکڑلیا جہاں 590 CFT/HR گیس استعمال کی جارہی تھی جعلی میٹر نکال کر گیس کی فراہمی منقطع اور ایف آئی آر درج کرادی گئی۔

ادھر لیاری میں 260 سے زیادہ فلیٹوں میں مرکزی گیس لائن سے براہ راست گیس چوری کی جارہی تھی گیس کی غیرقانونی حصول میں استعمال ہونے والے تمام پائپس اور فٹنگزنکال دیے گئے ہیں۔

The post لیاری میں 260 فلیٹوں میں مرکزی لائن سے گیس چوری پکڑی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JGSacS