پنجاب اسمبلی اجلاس آج، بجٹ کل پیش کیا جائے گا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پنجاب اسمبلی اجلاس آج، بجٹ کل پیش کیا جائے گا

 لاہور:  پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج جبکہ آئندہ مالی سال 2019-20ء کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج (جمعرات) سہ پہر 3بجے شروع ہوگا جبکہ آئندہ مالی سال 2019-20ء کا بجٹ کل ( جمعہ ) کو پیش کیا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

اجلاس کے دوران پنجاب اسمبلی کے اطراف کی شاہراہیں عام ٹریفک کیلیے بند ہوں گی جبکہ قریبی عمارتوں پر اسنائپرز تعینات ہوں گے ۔ اجلاس کے آغاز سے قبل پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس ہوں گے ۔

The post پنجاب اسمبلی اجلاس آج، بجٹ کل پیش کیا جائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2X8glIp