شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس آج بشکیک میں شروع ہوگا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس آج بشکیک میں شروع ہوگا

 اسلام آباد:  شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)کا 19واں سربراہی اجلاس آج (جمعرات کو) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شروع ہورہاہے۔

کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شروع ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے 19واں سربراہی 2 روزہ سربراہی اجلاس میں روس کے صدر ولادی میر پوتن، چین کے صدرشی جن پنگ، وزیراعظم عمران خان اور نریند مودی سمیت رکن ملکوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔

اجلاس کے موقع پر 14جون کو وزیر اعظم عمران اور روس کے صدر پوتن کے مابین ملاقات متوقع ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق روسی سفارت خانے نے دفتر خارجہ کو دونوں رہنماؤں کے مابین باضابطہ ملاقات سے آگاہ کردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کل سے کرغزستان میں شروع ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے 2روزہ سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق عمران خان کو اجلاس میں شرکت کی دعوت کرغزستان کے صدر نے دی ہے۔

The post شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس آج بشکیک میں شروع ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2XI6F4D