بیرون ملک مقیم پاکستانی بائیو میٹرک تصدیق سے مستثنیٰ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بیرون ملک مقیم پاکستانی بائیو میٹرک تصدیق سے مستثنیٰ

 لاہور:  اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بائیو میٹرک تصدیق سے مستثنیٰ قرار دیدیا ہے۔

انھیں ملک میں بینک اکاؤنٹس کے استعمال کی اجازت ہو گی کیونکہ ان کی تصدیق کا مقصد جعلی اکاؤنٹس کا پتا لگانا تھا تاکہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلیے مالی معاونت کا خاتمہ کیا جا سکے۔ مرکزی بینک کے مراسلہ کے مطابق ان کی بائیو میٹرک تصدیق متبادل طریقے سے کی جا سکے گی، بینکس اور ڈویلپمنٹ فنانس انسٹی  ٹویٹس، نادرا سے تصدیق کر سکتے ہیں۔

اس اقدام کا مقصد (این آر پیز) کے پاکستان میں بینک اکاؤنٹس کے استعمال کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنا ہے۔ واضح رہے بینکوں اور ڈی ایف آئی کے گاہکوں کیلئے اکاؤنٹس کی بائیو میٹرک تصدیق کی آخری تاریخ 30 جون ہے۔

The post بیرون ملک مقیم پاکستانی بائیو میٹرک تصدیق سے مستثنیٰ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2MCBl6p