خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر سابق افغان فٹبال چیف پر تاحیات پابندی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر سابق افغان فٹبال چیف پر تاحیات پابندی

جنیوا: فیفا نے افغان فٹبال فیڈریشن کے سابق سربراہ کریم الدین کریم کو خواتین پلیئرز کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر تاحیات پابندی عائد کردی۔

کریم الدین کریم نے خواتین سے بدسلوکی کے یہ واقعات 2013 سے 2018 کے دوران کیے تھے، ورلڈ فٹبال باڈی نے تحقیقات میں کریم کو قصور وار پایا ، انھیں فیفا کوڈ آف ایتھکس کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر کھیل کے دروازے تاحیات بند کردیے گئے ہیں۔

افغان فٹبالر خالدہ پوپال نے فیفا کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ’ پہلا قدم ‘ قرار دیا، سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ فٹبال وہ جگہ نہیں جہاں بدزبانی کی جائے اور خواتین کا تحفظ یقینی ہونا چاہیے، کریم اب فوری طور پر ملکی اور بین الاقوامی فٹبال سرگرمیوں سے دور کردیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ فیفا نے ان پر 1 ملین سوئس فرانکس جرمانہ بھی عائد کیاہے، تاہم وہ فیفا کے اس فیصلے کیخلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت ( سی اے ایس ) میں اپیل کا حق رکھتے ہیں۔

 

The post خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر سابق افغان فٹبال چیف پر تاحیات پابندی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2WtvmR3