کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا اہلکار جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا اہلکار جاں بحق

 کراچی: ایم اے جناح روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے اہلکار کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب نجی بینک کے اے ٹی ایم بوتھ کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا جب کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کیا گیا شخص حساس ادارے کا کمانڈو ہے، اور اسے عین اس وقت قتل کیا گیا جب وہ اے ٹی ایم سے پیسے نکلوا کر باہر نکلا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ اسٹریٹ کرائم نہیں بلکہ ٹارگٹ کلنگ ہے۔

The post کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا اہلکار جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2HYRbDH