صوابی کے کنڈل ڈیم میں کشتی ڈوبنے سے 3 معصوم بہنیں جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

صوابی کے کنڈل ڈیم میں کشتی ڈوبنے سے 3 معصوم بہنیں جاں بحق

صوابی: کنڈل ڈیم میں سیاحوں کی کشتی ڈوبنے سے 3 معصوم بہنیں جاں بحق جب کہ 35 افراد کو بچالیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی میں عید کی چھٹیوں کو دوبالا کرنے عوام کی بڑی تعداد کنڈل ڈیم پہنچی، سیر کی غرض سے آنے والے سیاحوں کی کشتی ڈیم میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 3 بچیاں جاں بحق جب کہ 35 کو بچالیا گیا۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق تینوں بچیاں صوابی کی رہائشی اور بہنیں تھیں جن کی شناخت منزیٰ،اقصیٰ اور تقویٰ کے نام سے ہوئی ہے، لاشوں کو والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

The post صوابی کے کنڈل ڈیم میں کشتی ڈوبنے سے 3 معصوم بہنیں جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2WrI0ov