پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے 7 ایرانیوں کیخلاف چالان دینے کا حکم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے 7 ایرانیوں کیخلاف چالان دینے کا حکم

کراچی: وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے گرفتار 7 ایرانی باشندوں کیخلاف یکم جولائی تک چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے بحرین سے گرفتار کیے گئے 7 ایرانی باشندوں کیخلاف مقدمے کی سماعت ہوئی، پاکستانی شناختی کارڈ پر بحرین جانے والے 7 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے یکم جولائی کو چالان جمع کرانے کا حکم دیدیا، ملزموں میں ساجد، عبداللہ، فرید، عبدالرحیم، ابوبکر، احمد اور عبدالوہاب شامل ہیں۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزموں کو ہیومن ٹریفکنگ پولیس نے بحرین سے گرفتار کیا، ملزمان پاکستانی شناختی کارڈ پر بیرون ملک گئے تھے، ایک ملزم نے انکشاف کیا 3 لاکھ روپے میں نادرا نے شناختی کارڈ بناکر دیا جب کہ گرفتار دیگر ملزمان نے بھی رشوت کے عوض پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیے۔

The post پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے 7 ایرانیوں کیخلاف چالان دینے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2WzdeKd