بلوچستان میں ٹریفک حادثے میں خواتین اوربچوں سمیت 7 افراد جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بلوچستان میں ٹریفک حادثے میں خواتین اوربچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے حب میں وندر کے قریب ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

حب میں وندر کے قریب قومی شاہراہ پر ٹرک اورویگن میں تصادم کے باعث خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ٹرک اور ویگن کے درمیان تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے بعد جاں بحق اور زخمی افراد کو حب اور کراچی منتقل کردیا گیا۔

ایدھی ذرائع کے مطابق حب حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جاں بحق ہونے والے لیاقت آباد بلوچ پاڑہ کے رہائشی تھے، حادثے میں کراچی سول اسپتال پہنچ کر جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت حضیفہٰ کے نام سے ہوئی ہے۔

جاں بحق افراد کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وندر میں جاں بحق ہونے والوں میں گھر کا سربراہ محمد عظیم ہائی ایس وین چلا رہا تھا، جاں بحق ہونے والوں میں متوفی عظیم کی اہلیہ اور بیٹا شامل ہیں۔

وندر حادثے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 4 ہے، زخمیوں میں میر ملک داد، عظمیر، پارس اور انعم شامل ہیں، حادثے کا شکار ہونے والے اپنے رشتے داروں سے ملنے کوئٹہ سریاب روڈ جا رہے تھے۔

The post بلوچستان میں ٹریفک حادثے میں خواتین اوربچوں سمیت 7 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2WtHSzP