نشوا ہلاکت کیس میں ضمانت مسترد ہونے پر دونوں ڈاکٹرز فرار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نشوا ہلاکت کیس میں ضمانت مسترد ہونے پر دونوں ڈاکٹرز فرار

کراچی: دار الصحت اسپتال میں غلط انجیکشن لگنے سے ننھی نشوا کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں ملوث دونوں ڈاکٹرز ضمانت منسوخ ہونے پر فرار ہوگئے۔

کراچی سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں غلط انجیکشن سے انتقال کر جانے والی ننھی نشوا کیس کے مقدمے میں دار الصحت کے 2 ملزمان ڈاکٹر عطیہ اور ڈاکٹر شرجیل کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، دونوں ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت عدالت نے ملزمان کی ضمانت منسوخ کردی، ضمانت منسوخ ہونے پر دونوں ڈاکٹرز عدالت سے با آسانی فرار ہوگئے۔ دونوں ملزمان نے ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اسپتال بروقت علاج کرتا تو نشوا کوبچایا جاسکتاتھا

غلط انجیکشن سے ننھی نشوا کی ہلاکت کے اس مقدے میں قتل کی دفعات کا اضافہ کیا جاچکا ہے۔ مقدمہ میں اسپتال کے مالک عامر چشتی اور فرحان چشتی بھی ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کرچکے ہیں۔ پولیس کے مطابق 20 سے زائد ملزمان کو اس مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے جن میں سے عاطف، احمد شہزاد، ولید الرحمان، آغا معیز اور صوبیہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں، جبکہ 10 سے زائد ملزمان مفرور ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نشوا ہار گئی اور ظلم جیت گیا

واضح رہے کہ کراچی کے نجی اسپتال دارالصحت کے عملے نے 9 ماہ کی بچی نشوا کو غلط انجیکشن لگا دیا تھا جس کے نتیجے میں پہلے بچی ذہنی طور پر مفلوج ہوئی بعد ازاں زندگی کی بازی ہار گئی۔

The post نشوا ہلاکت کیس میں ضمانت مسترد ہونے پر دونوں ڈاکٹرز فرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2PGvhrl