اوول: پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور اب سے کچھ دیر قبل تک قومی ٹیم نے 5 اوورز میں ایک وکٹ پر 15 رنز بنا لیے ہیں۔
انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ اوول میں کھیلا جارہا ہے، انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، بارش کے باعث پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 47، 47 اوورز کا ہوگا۔
گرین شرٹس کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا تاہم اوپننگ جوڑی صرف 10 رنز پر اس وقت ٹوٹی جب فخر زمان 3 کے انفرادی اسکور پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔
کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہم ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ ہی کرتے، پاکستانی ٹیم میں فخر زمان، بابراعظم ، امام الحق، سرفراز احمد، حارث سہیل، آصف علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین آفریدی اور محمد عامر شامل ہیں۔
The post پہلا ون ڈے؛ پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2PSnF50