کوئٹہ میں دھماکے کا ایک اورزخمی پولیس اہلکاردم توڑگیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کوئٹہ میں دھماکے کا ایک اورزخمی پولیس اہلکاردم توڑگیا

کوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں دھماکے کا ایک اورزخمی پولیس اہلکاردم توڑگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ کے سیٹلائٹ ٹاؤن میں بم دھماکے کا ایک اورزخمی پولیس اہلکارعقیل خان دم توڑگیا، جس کے بعد جاں بحق اہلکاروں کی تعداد 5 ہوگئی۔ بم دھماکے میں زخمی اہلکارعقیل خان شدید زخمی ہوا تھا جوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

واضح رہے کہ مسجد کے باہرنمازیوں کی حفاظت کے لیے موجود پولیس وین کوامن دشمنوں نے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکارشہید ہوگئے تھے۔

The post کوئٹہ میں دھماکے کا ایک اورزخمی پولیس اہلکاردم توڑگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2JIHmLK