فکسنگ کی رپورٹ، انگلینڈ میں ہاٹ لائن متعارف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

فکسنگ کی رپورٹ، انگلینڈ میں ہاٹ لائن متعارف

 لندن: انگلش بورڈ نے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کی پیش بندی کرلی جب کہ فکسنگ کی رپورٹ کیلیے نئی ہاٹ لائن متعارف کرادی گئی ہے۔

انگلینڈ آئندہ برس ’دی ہنڈرڈ‘ کے نام سے ایک نیا ٹورنامنٹ شروع کرنے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے، البتہ اس کے اپنے اینٹی کرپشن آفیشلز نے اسے انتہائی غیر محفوظ قرار دینے کے ساتھ ایک ہاٹ لائن بھی متعارف  کرا دی ہے، جس میں پلیئر خود کو گمنامی کی حالت میں رکھتے ہوئے کسی بھی مشکوک سرگرمی کی بروقت رپورٹ دے سکتے ہیں۔

اگرچہ سخت اینٹی کرپشن اقدامات کیے جا رہے ہیں مگر یہ پہلا موقع ہے جب کوئی ایونٹ شروع ہونے سے پہلے ہی غیرقانونی بکیز کے ریڈار میں آگیا ہو، اس ٹورنامنٹ کو اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے ان غیرمحفوظ ایونٹس کی فہرست میں شامل کیا گیا جس میں افغانستان پریمیئر لیگ، یو اے ای میں شروع ہونے والی ٹی 10 لیگ، اس موسم گرما کا ورلڈ کپ اور ویمنز میچز شامل ہیں۔

پلیئرز کو خصوصی طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میڈیا اسٹنگ آپریشنز سے بھی خبردار رہیں جیسا کہ 2010 میں نیوز آف دی ورلڈ نے کیا تھا جس میں تین پاکستانی پلیئرز کو جیل ہوئی تھی۔ اسی سلسلے میں  کرکٹ انٹیگریٹی لائن  متعارف کرائی گئی ہے، جس میں ’کرائم اسٹاپرز‘ نامی ایک چیریٹی کی مدد بھی شامل ہے جو عام لوگوں کو گمنامی کے عالم میں کسی بھی غلط حرکت کی رپورٹ کیلیے حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

ملک بھر کے تمام ڈریسنگ رومز میں پوسٹرز لگائے گئے ہیں،ان میں ہیلپ لائن یا آن لائن رپورٹ کا طریقہ درج اور اس میں پلیئرز کو شناخت سامنے نہ لانے کی ضمانت دی گئی ہے۔ پاکستان سے  اوول میں سیریز کے پہلے میچ سے قبل اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے انگلش پلیئرز کو بھی لیکچر دیا گیا۔

The post فکسنگ کی رپورٹ، انگلینڈ میں ہاٹ لائن متعارف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2vVyJp3