کراچی: بلدیہ وسطی کی عمارتوں پر عدالتی احکام کے خلاف لگائے گئے دیوہیکل ہورڈنگز بورڈ شہریوں کیلیے خطرہ بن گئے۔
بلدیاتی اداروں میں تعینات طاقتور کرپٹ اور بدعنوان افسران نے منتخب نمائندوں مکمل طور پر بے بس ہوچکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیہ ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی کرپٹ افسران کی کھلے عام جاری لوٹ مار اور عدالتی احکام کی خلاف ورزیوں کے باوجود کسی قسم کی کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔
ضلع وسطی کے محکمہ لوکل ٹیکسز میں تعینات بدعنوان افسران نے محکمے پر اپنا مکمل کنٹرول قائم کر لیا، ضلع وسطی کی سڑکوں ، شاہراہوں، مارکیٹوں اور عمارتوں پر آئرن اسٹرکچر سے بنائے گئے دیوہیکل اشتہاری بورڈز انتہائی دیدہ دلیری سے لگوائے جا رہے ہیں،جس میں بلخصوص شاہراہ پاکستان، کریم آباد، واٹر پمپ، عائشہ منزل کے علاوہ دیگر مقامات بلندوبالہ عمارتوں پر ہورڈنگز بورڈز آویزا کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ تیزہوائیں چلنے کی صورت میں مذکورہ دیوہیکل بورڈز سے انسانی جانوں کو بھی شدید خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔
The post شاہراہ پاکستان پر عمارتوں پر لگے ہورڈنگز بورڈ شہریوں کیلیے خطرہ بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2LWPqv9