کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شہر کے5 زون میں2منزلہ عما رت تعمیرکرنے کی پابندی ختم کردی جب کہ پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی افتخار قائم خانی نے نوٹیفکیشن جا ری کیا ہے کہ شہر کے 5 زون جن میں لیاقت آباد ، گلشن اقبال، گلبرک، لیاقت آباد اور جمشید ٹاؤن ون اور ٹو میں 120 گز سے 399 گز تک پلاٹ پر 2 منزلہ عمارت تعمیر کرنے پر پابندی ختم کردی گئی ہے اب 120 گز سے 399 گز تک پلاٹ پر 2 منزلہ عمارت تعمیر کی جاسکتی ہے۔
ایس بی سی اے سے منظوری کے بعد کراچی کے مذکورہ 5 زون میں ایک سال قبل 120 گز کے پلا ٹ پر 2 منزل تک چھت ڈالنے پر پابند ی عائدکی گئی تھی۔
ایس بی سی اے حکام بتاتے ہیں کہ غیرقانونی تعمیرات اور پورشن کی تعمیر کی وجہ سے یہ پابندی عائد کی گئی تھی تاہم اب ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی افتخار قائم خانی نے حکم نامہ جاری کرکے یہ پابندی ختم کردی ہے۔
ذرائع ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ ان تمام علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات میں ملوث ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اب تک شہر کے مختلف علاقوں میں اہم عہد وں پر تعینات ہیں انہی افسران کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی تھی لیکن ان افسران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔
The post 2 منزلہ عمارت کی تعمیر پر پابندی ختم، نوٹیفکیشن جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2JkMZQM