پاک، انگلینڈ سیریزکی ’ڈریم ٹیم‘ میں فخر زمان کپتان چن لیے گئے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاک، انگلینڈ سیریزکی ’ڈریم ٹیم‘ میں فخر زمان کپتان چن لیے گئے

 لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے پانچویں میچ کی ڈریم ٹیم میں فخر زمان کو کپتان منتخب کرلیا گیا۔

میچ سے قبل ایک معروف ویب سائٹ نے 11 رکنی ڈریم ٹیم تشکیل دی جس میں فخر زمان کو کپتان چنا گیا، مزید پانچ قومی کھلاڑی بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم اور محمد حسنین بھی اس میں شامل ہیں، پاک انگلینڈ سیریز کی ڈریم ٹیم میں فخر زمان(کپتان)، بیئر اسٹوو، بابر اعظم، جوز بٹلر(وکٹ کیپر)، ایان مورگن، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، ٹام کیورن، عادل رشید اور محمد حسنین شامل ہیں۔

The post پاک، انگلینڈ سیریزکی ’ڈریم ٹیم‘ میں فخر زمان کپتان چن لیے گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2EgSJqw