آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں ملک میں جیو اسٹرٹیجک ماحول اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک میں جیو اسٹرٹیجک ماحول اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور آپریشن ردالفساد کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈرز نے ملک میں پائیدار امن کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا اعادہ کیا اور یہ بھی کہا گیا کہ علاقائی امن کے لیے اقدامات کی بھی حمایت کی جائے گی۔

The post آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2Y9eK29