لاس اینجلس: کچھ عرصے قبل سان فرانسسکو اور کیلیفورنیا کے جنگلات میں ہولناک آگ کی خبریں دنیا بھرمیں مشہور ہوئی تھیں اور خبر یہ ہے کہ اب کیلیفورنیا کے شعبہ فائر بریگیڈ نے اس کام کے لیے باقاعدہ بکریوں کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ بکریاں اور بکرے خشک گھاس کو مزے سے کھاتے ہیں اور سوکھی گھاس، ڈنٹھل اور مسواک جیسی خشک لکڑیوں کی کمی سے خود جنگل کی آگ پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔
وینچیرا کاؤنٹی فائر ڈپارٹمنٹ اگلے ہفتے لاس اینجلس کے شمال میں گھنے جنگلات میں سینکڑوں بکریاں بھیجے گا تاکہ وہ ایسے سبزے کو تلف کرسکیں جو فوری طور پر آگ پکڑتا ہے۔ آسمانی بجلی گرنے یا انسانی غلطی کے نتیجے میں جنگل میں لگنے والی آگ پھیلنے میں سب سے اہم کردار سوکھی گھاس پھوس اور لکڑیوں کا ہوتا ہے جسے بکریاں چرتی ہیں اور اس طرح سے جنگلات میں آتشزدگی کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے۔
فائر ڈپارٹمنٹ کے افسر کین وین وِگ کہتے ہیں کہ بکریاں اس وقت تک چرتی رہیں گی جب تک مطلوبہ اہداف حاصل نہیں ہوجاتے۔ اس کے بعد انہیں دوسرے علاقوں میں منتقل کردیا جائے گا۔ اس طرح ایک وسیع رقبے سے خشک گھاس پھوس اور مسواک جیسی لکڑیوں کا صفایا کرنا ممکن ہوگا۔
لیکن یہ تصویر بالکل نیا نہیں کیونکہ دنیا کے دیگر مقامات پر بھی بکریوں اور دیگر مویشیوں کے ذریعے جنگلات کی تراش خراش اور سوکھی گھاس کے خاتمے کا کام لیا جارہا ہے اور بہت مفید ثابت ہوا ہے۔
The post جنگلات کی آگ پر قابو پانے کے لیے بکریوں سے مدد طلب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب http://bit.ly/2vMRH0N