نشوہ کیس؛ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے سربراہ مکمل کارکردگی رپورٹ کے ساتھ طلب - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نشوہ کیس؛ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے سربراہ مکمل کارکردگی رپورٹ کے ساتھ طلب

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے اسپتالوں کی غفلت سے معصوم نشوہ سمیت دیگر افراد کی ہلاکتوں پر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے سربراہ کو مکمل کارکردگی کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو اسپتالوں کی غفلت سے معصوم نشوہ سمیت دیگر ہلاکتوں سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار اسد افتخار ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی غفلت سے غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ اسپتالوں اور کلینکس کی تعداد بڑھ رہی ہے، کمیشن نے نشوہ کیس میں بھی غفلت کا مظاہرہ کیا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کمیشن کیا کررہا ہے، اس نے اب تک کتنا ایکشن لیا؟۔ ڈپٹی سیکریٹری صحت نے بتایا کہ کمیشن نے دارالصحت اسپتال سیل کردیا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے ایک اسپتال کی وجہ سے درخواست آئی ہے، مگر ہمیں کمیشن کی مکمل کارکردگی بتائیں، اس نے کتنے اسپتالوں کے دورے کیئے اور کتنے اسپتالوں کیخلاف کارروائی کی، قانون پر کتنا عمل درآمد ہورہا ہے، 2013 میں قانون بنا اور 2018 میں کمیشن بنا، ایک اسپتال کو سیل کرنا مسئلہ کا حل نہیں نظام کو ٹھیک کریں۔

عدالت نے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے سربراہ کو 9 مئی کو مکمل ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ دارالصحت اسپتال میں غیر رجسٹرڈ اور غیر تربیت یافتہ 95 نرسز کام کررہی ہیں، اتنی بڑی غفلت پر اسپتال کو صرف 5 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی مکمل کارکردگی رپورٹ منگوائی جائے۔

The post نشوہ کیس؛ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے سربراہ مکمل کارکردگی رپورٹ کے ساتھ طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2GYeywR