مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی جارحیت سے مزید 4 کشمیری شہید - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی جارحیت سے مزید 4 کشمیری شہید

 سری نگر: پلواما اور دادومیں بھارتی فورسزنے ایک بارپھربربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیرکے ضلع پلواما میں ایک بارپھر نام نہاد آپریشن کی آڑمیں 3 کشمیریوں کوشہید جب کہ ایک گھرکوبھی نذرآتش کیا۔ واقعے کے بعد نوجوانوں کی بڑی تعداد فورسزکے خلاف سڑکوں پرنکل آئی تاہم ضلع بھرمیں کشمیریوں کا شدید احتجاج تاحال جاری ہے۔ بھارتی فورسزکی جانب سے علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا جب کہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

دوسری جانب فورسزکی جانب سے ضلع ڈوڈا کے علاقے بھدیرواہ میں بھی نوجوان نعیم شاہ کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا، جس کے بعد علاقے میں بھارتی فورسزنے کرفیو نافذ کردیا ہے۔

The post مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی جارحیت سے مزید 4 کشمیری شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2HvG83o