شادی کا ڈھونگ رچا کر لڑکیاں اسمگل کرنے والے مزید 14 چینی گرفتار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شادی کا ڈھونگ رچا کر لڑکیاں اسمگل کرنے والے مزید 14 چینی گرفتار

 راولپنڈی: ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے مزید 14 چینی گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 پاکستانی لڑکیاں بھی برآمد کرلی ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے روالپنڈی میں بڑی کارروائی کے دوران مزید 14 چینی باشندے گرفتار کرلئے، جو پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر چین لے جاتے اور وہاں ان سے غیراخلاقی کام کروایا جاتا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شادی کا ڈھونگ رچا کر لڑکیوں کو چین اسمگل کرنے والا گروہ گرفتار

ایف آئی اے ذرائع کے  مطابق گرفتار کئے گئے چینی باشندوں کے قبضے سے 3 پاکستانی لڑکیاں بھی برآمد ہوئی ہیں جنہیں شادیوں کا جھانسہ دے کر چین اسمگل کیا جانا تھا، جب کہ پہلی مرتبہ چینی باشندوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، چینی باشندوں کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز منتقل کردیا گیا ہے اور ان سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستانی بیٹیوں کی زندگیوں سے کھیلنے والا چینی گینگ گرفتار

The post شادی کا ڈھونگ رچا کر لڑکیاں اسمگل کرنے والے مزید 14 چینی گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2YbRdh1