لاس ویگاس: لاس ویگاس سے میکسیکو جانے والا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 13 افراد ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر لاس ویگاس سے میکسیکو کے لیے پرواز بھرنے والا مسافر بردار جیٹ چیلینجر 601 طیارے کا کوا ہویلا کے مقام پر کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
طیارے کی تلاش میں جانے والی ٹیم کو طیارے کا ملبہ ایک پہاڑی علاقے سے مل گیا، طیارے میں 10 مسافر اور عملے کے 3 ارکان سوار تھے۔ چارٹرڈ طیارہ لاس ویگاس میں فٹبال میچ دیکھنے اور سیر و تفریح کے لیے بک کیا گیا تھا۔
طیارہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، طیارے میں ہلاک ہونے والے مسافروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ طیارہ ایک انشورنس، کسٹم اور ٹرسٹ کمپنی کے نام رجسٹر تھا۔
The post میکسیکو میں طیارہ حادثہ، 13 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2Wy0Iqe