مسجد اقصیٰ میں آتشزدگی، عمارت معجزانہ طور پر محفوظ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مسجد اقصیٰ میں آتشزدگی، عمارت معجزانہ طور پر محفوظ

مقبوضہ بیت المقدس: مسجد اقصیٰ کے ایک حصے المصلی المروانی میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس پر فائر بریگیڈ نے 2 گھنٹے میں قابو پالیا۔

خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق مسجد اقصیٰ کے ایک حصے مصلیٰ مروانی کی چھت پر واقع محافظوں کے کمرے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ مصلی مروانی مسلم عبادت گاہ ہے جسے Solomon’s Stables بھی کہا جاتا ہے اور جو زیر زمین حرم قدسی کے نیچے جانے والی سیڑھیوں پر واقع ہے۔

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی اسلامی وقف کے فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا لیا، حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم عمارت کے کچھ حصے کو نقصان پہنچا ہے۔ عمارت کے اس حصے کو آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔

فلسطین اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے مصلی مروانی کا حصہ محفوظ ہے اور کوئی تشویش کی بات نہیں ہے۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد مسجد اقصیٰ پہنچ گئی تھی۔

واضح رہے کہ مسجد اقصی میں آگ عین اسی وقت لگی جب فرانس کے شہر پیرس کے 800 سال قدیم نوٹر ڈیم چرچ بھی آتشزدگی کی وجہ سے خوفناک شعلوں میں گھرا ہوا تھا اور جس کے باعث قدیم چرچ کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی۔

The post مسجد اقصیٰ میں آتشزدگی، عمارت معجزانہ طور پر محفوظ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2IH5qy7