ایساقدم نہیں اٹھائیں گے جس سے معیشت کو نقصان ہو، چیئرمین نیب - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایساقدم نہیں اٹھائیں گے جس سے معیشت کو نقصان ہو، چیئرمین نیب

 لاہور: قومی احتساب بیورو کے سربراہ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ایساقدم نہیں اٹھائیں گےجس سےملکی معیشت کونقصان ہو۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے پنجاب سول سیکریٹریٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی معاملات چلانےکیلیےبیوروکریسی کارول اہم ہے، نیب نے جن بیوروکریٹس کےخلاف کارروائی کی، ان کے خلاف ٹھوس شواہدموجودہیں، ایساقدم نہیں اٹھائیں گےجس سےملکی معیشت کونقصان ہو۔

جاوید اقبال نے کہا کہ گزشتہ برس پنجاب میں میگا کرپشن کیسزسامنےآئے، بیوروکریسی فیصلے نہیں کرےگی توہم آگےکیسےبڑھیں گے، حکومت پالیسی بناتی ہے،عملدرآمد بیوروکرسی کاکام ہے، بیورو کرسی ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، شواہدسےثابت کروں گا،نیب کوکام کررہاوہ درست ہے۔

چیرمین نیب کا کہنا تھا کہ میگاکرپشن مقدمات کومنطقی انجام تک پہنچانااولین ترجیح ہے، نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے قانون کے مطابق بلاتفریق عمل پیرا ہے۔ جاوید اقبال بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جس کے خاتمہ کیلئے نیب افسران اسے اپنا قومی فریضہ سمجھ کر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

The post ایساقدم نہیں اٹھائیں گے جس سے معیشت کو نقصان ہو، چیئرمین نیب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2GptuUg