شاہ محمود قریشی اور پومپیو میں رابطہ، افغان امن عمل پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شاہ محمود قریشی اور پومپیو میں رابطہ، افغان امن عمل پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

 اسلام آباد:  پاکستان نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے مابین تمام تصفیہ طلب امور پر مذاکرات کے دوبارہ آغاز کیلیے اپنا کردار ادا کرے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیکل پومپیو اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ دفتر خارجہ کے مطابق دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلیے کشیدگی کے خاتمے کو ضروری قرار دیا۔

شاہ محمود قریشی نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان کی طرف سے کیے گئے اقدامات سے امریکی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا،شاہ محمود قریشی نے کہاکہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلیے پاک امریکا باہمی تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ افغان امن عمل میں پاکستان کی طرف سے جاری سہولت کاری پر بھی گفتگو ہوئی۔

The post شاہ محمود قریشی اور پومپیو میں رابطہ، افغان امن عمل پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2FU95Xa