کرتارپور راہداری؛ مشرقی پنجاب کے وزرا مذاکرات منسوخی پر پھٹ پڑے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کرتارپور راہداری؛ مشرقی پنجاب کے وزرا مذاکرات منسوخی پر پھٹ پڑے

 لاہور: مشرقی پنجاب کے وزرا کرتارپور راہداری کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات کی منسوخی پر پھٹ پڑے۔

پاکستان نے کرتارپور راہداری پرہونیوالے کام بارے جہاں پوری دنیا میں بسنے والے سکھوں کوآگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے وہیں بھارتی پنجاب کے کئی وزیروں نے کرتارپور راہداری پر ہونے والے مذاکرات سے بھاگنے پر حکومت پرسوال اٹھانے شروع کردیے ہیں اورمودی حکومت سے جواب مانگ لیا ہے۔

مشرقی پنجاب کے ایک سینئر وزیرسکھجیندر رندھاوا نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری پرہونے والے مذاکرات سے فرارکی وجہ سے اب انھیں اپنے وزیراعظم نریندرمودی کی نیت پرشک ہو رہا ہے۔

ایکسپریس سے فون پربات کرتے ہوئے سکھ جیندررندھاوا نے کہا کہ بھارتی حکومت کا گوپال سنگھ چاولہ کوجوازبناکرمذاکرات سے بھاگنا سمجھ سے بالاترہے۔

The post کرتارپور راہداری؛ مشرقی پنجاب کے وزرا مذاکرات منسوخی پر پھٹ پڑے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2OGYdii