ڈیلاس: سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ نے نوازشریف کی حکومت کے خلاف فیصلے میں عدلیہ کا کوئی سیاسی کردار نہیں تھا۔
جرمن میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران جسٹس(ر) میاں ثاقب نثار نے کہا کہ عدلیہ نے نوازشریف کے خلاف قانون کے مطابق فیصلہ کیا، نوازشریف کی حکومت کے خلاف عدلیہ نے کوئی سیاست نہیں کی، عدالتی فیصلہ پڑھنے سے تمام سوالوں کا جواب مل جائے گا کہ عدلیہ نے اپنا کردار قانون کے دائرے میں رہ کر پورا کیا۔
سابق چیف جسٹس نے کہا کہ چند ماہ قبل ڈیم کی آگاہی مہم پر آنے والے اخراجات پر سوالات اٹھائے گئے تھے اور اعتراض کیا گیا کہ اتنے پیسے خرچ کردیے جس پر سپریم کورٹ کے عملدرآمد بینچ نے اپنے حکم میں اور پیمرا نے بھی واضح کیا کہ قانون کے تحت عوامی آگاہی کے لیے متعین کیے گئے وقت میں سے ڈیم کی آگاہی مہم چلائی گئی جو کہ پبلک سروس میسج کے دائرے میں آتی ہے۔
The post نواز شریف کیخلاف عدلیہ کا کوئی سیاسی کردار نہیں تھا، جسٹس (ر) ثاقب نثار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2G6Gcr3
