حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی ہے۔

حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری اور شہباز شریف کے نیب طلبی نوٹس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت 8 اپریل کو سماعت کےلیے مقرر کردی گئی ہے اور جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ پیر کو سماعت کرے گا۔

حمزہ شہباز نے درخواست میں کہا کہ نیب چھاپہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے، نیب اپنے قانونی فرائض پورے کرنے میں ناکام رہا اور موجودہ حکومت کا گماشتہ بن کر سیاسی انتقامی کاروائیاں کر رہا ہے، ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم ٹی وی چینلز کے پروگرام میں حساس نوعیت کی معلومات پر گفتگو کرتے رہے ہیں، نیب سیاسی بنیادوں پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کی غیر قانونی تحقیقات کر رہا ہے۔

حمزہ شہباز نے موقف اختیار کیا کہ جائیداد رکھنا اور اس سے مستفید ہونا ہر شہری کا بنیادی حق ہے، نیب کی جانب سے گرفتاری ہائیکورٹ کے حکم نامے کی خلاف ورزی ہے، نیب نے بے بنیاد منی لانڈرنگ کے الزامات لگا کر کردار کشی کی، عدالت سے استدعا ہے کہ عبوری درخواست ضمانت منظور کرے اور نیب کو گرفتاری سے روکے۔

The post حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2WOCec6