لندن: مصری اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے گولز کی برق رفتار ففٹی کا اعزاز حاصل کرلیا۔
مصری اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے لیورپول کی جانب سے انگلش پریمیئر لیگ میں گولز کی برق رفتار ففٹی کا اعزاز حاصل کرلیا، انھوں نے ساؤتھمپٹن کے خلاف لیورپول کی جانب سے اپنے 69 ویں میچ میں 50واں گول کیا۔
اس سے قبل لیور پول کی جانب سے تیز رفتاری سے 50 گولز کرنے کا ریکارڈ فرنانڈوٹورس کے پاس تھا جو انھوں نے 72 میچز میں بنائے تھے،صلاح نے لوئس سواریز کے مقابلے میں 17 اور روبی فولر کے مقابلے میں 19 میچز قبل یہ اعزاز پایا۔
The post مصری فٹبالر محمد صلاح نے گولز کی برق رفتار ففٹی بنا لی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2YVdyR1
