اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں اوباش نوجوانوں نے مبینہ طور پر کنیڈا سے آئی خاتون سیاح کو ہراسانی کا نشانہ بنایا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں اوباش نوجوانوں نے مبینہ طور پر کینڈین خاتون سیاح کو ہراسانی کا نشانہ بنایا، اور خاتون نے نامعلوم افراد کے خلاف واقعے کی شکایت بھی درج کرادی ہے تاہم خاتون کے مطابق ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
خاتون کا کہنا ہے کہ جب نوجوانوں نے مجھ سے بدتمیزی کی تو میں فوری طور پر 15 پر کال کی، لیکن مجھے کہا گیا کہ آپ تھانے میں فون کریں اور درخواست دیں، اوباش نوجوان میرے ڈرائیور سے میری رہائش کے بارے میں بھی پوچھتے رہے، اور مجھے گاڑی میں بٹھانے کی بھی کوشش کی، اور دوگھنٹے تک پیچھا کرتے رہے اور ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔
خاتون کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس نے کوئی مدد نہ کی، اور ان کی جانب سے حوصلہ افزا جواب نہ ملنے پر وزیراعظم کے شکایات پورٹل پر شکایت درج کرادی، سیٹیزن پورٹل پردرج شکایت ایک روز بعد آئی جی اسلام آباد کو بھجوادی گئی، تاہم شکایات پورٹل پر درج ہونے کے باوجود تاحال کسی پولیس افسرنے رابطہ نہیں کیا۔
The post اسلام آباد میں اوباش نوجوانوں کے ہاتھوں کینڈین خاتون سیاح ہراسانی کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2DiuvM0