غیرملکی سرمایہ کاروں کا وفد آج اسلام آباد پہنچے گا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

غیرملکی سرمایہ کاروں کا وفد آج اسلام آباد پہنچے گا

 اسلام آباد: غیرملکی سرمایہ کاروں کا بڑا وفد آج 4 روزہ دورہ پراسلام آباد پہنچے گا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق میڈیف انٹرنیشنل کے زیر اہتمام غیرملکی سرمایہ کاروں کا بڑا وفد آج 4 روزہ دورہ پراسلام آباد پہنچے گا۔ وفد کی قیادت پاکستان فرانس بزنس کونسل و ٹوٹل گلوبل سروس کے صدرتھیری فلیملن کریں گے۔ وفد لاہور اور کراچی کابھی دورہ کرے گا۔

میڈیف انٹرنیشنل کے زیراہتمام وفد میں 20 کمپنیوں کے28 سرمایہ کار شامل ہیں۔ وفد میں زراعت، تعمیرات، توانائی، بینکنگ، فارماسوٹیکل اورصنعتی مشینری کے شعبوں کے سرمایہ کارشامل ہیں۔

 

 

The post غیرملکی سرمایہ کاروں کا وفد آج اسلام آباد پہنچے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2G0pTuq