بلڈنگ مٹیریل بھی مہنگا، گھرکی تعمیرپر5 لاکھ کا اضافی بوجھ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بلڈنگ مٹیریل بھی مہنگا، گھرکی تعمیرپر5 لاکھ کا اضافی بوجھ

 راولپنڈی:  ڈالر، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اوپن مارکیٹ میں بلڈنگ مٹیریل میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔

جس کے باعث نئے گھروں کی تعمیر کے اخراجات میں 3 سے 5 لاکھ روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں اچھی ایک نمبر اینٹیں اضافے کے ساتھ 12 ہزار روپے کی ایک ہزار اینٹ، دیواروں کی چنائی والی اچھی ریت 3 ہزار روپے سے 3100 روپے ٹرالی، پلستر والی اچھی ریت 3800 روپے ٹرالی، پین بجری 5500 روپے ٹرالی جبکہ سیمنٹ کا بیگ 580 روپے سے اضافہ کیساتھ 600 روپے کر دیا گیا ہے۔

سریا ایکس ملز 88 ہزار روپے ٹن جبکہ مارکیٹ میں 92 ہزار روپے سے 95 ہزار روپے ٹن کر دیا گیا ہے، مستری، مزدور کی مزدوری کے ریٹ بھی بڑھ گئے ہیں، شٹرنگ کے ریٹ میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

The post بلڈنگ مٹیریل بھی مہنگا، گھرکی تعمیرپر5 لاکھ کا اضافی بوجھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2Vu0sIv