کراچی سمیت سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی سمیت سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع

کراچی: سندھ بھر میں نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت نہم ودہم جماعت کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے ہیں، شیڈول کے مطابق صبح کی شفٹ میں نہم و دہم جماعت حیاتیات (نظری) سائنس گروپ اور دوپہر کی شفٹ میں نہم و دہم جماعت جنرل سائنس کے امتحانات لیے جارہے ہیں۔

چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا ہے کہ رواں سال نویں اور دسویں کلاس کے لیے مجموعی طور پر 3لاکھ 67ہزار606 طلبہ و طالبات سائنس و جنرل گروپ کے امتحانات دیں گے جبکہ اس سال 365 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں ۔رواں سال نویں جماعت کے سائنس گروپ کے امتحانات میں ایک لاکھ58ہزار 680 جبکہ دسویں جماعت میں ایک لاکھ 63ہزار 371 امیدوار شریک ہو رہے ہیں جس میں لڑکیوں کے لیے 167اور لڑکوں کے لیے 198امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں، جنرل گروپ کے امتحانات میں 45 ہزار 555 امیدوار شریک ہوں گے۔

پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا تھاکہ امسال سال بورڈ آفس سے پہلے ہی ایڈمٹ کارڈ جاری کیے جا چکے تھے جبکہ نئے شیڈول کے مطابق طلبہ کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈیٹ شیٹ بورڈ آفس کی ویب سائٹ پر ڈال دی گئی تھی جبکہ پرائیویٹ طلباکے ایڈمٹ کارڈ ان کے رہائشی پتوں پر بھی ارسال کر دیے گئے تھے۔

امتحانات کی نگرانی کے لیے بورڈ آفس میں رپورٹنگ سیل کے ساتھ ساتھ خصوصی ویجلنس ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جو امتحانی مراکز کا دورہ کر کے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بورڈ آفس میں جمع کرائیں گی ضلع کی سطح پر بھی مختلف ٹیمیں امتحانی مراکز کا اچانک معائنہ کریں گی جو نقل کی روک تھام کے لیے بورڈکی خصوصی ٹیموں کے ساتھ اقدامات کریں گی اس کے علاوہ سینئر اساتذہ پر مشتمل معائنہ ٹیمیں بھی امتحانی مراکز کا دورہ کریں گی، چیئرمین بورڈ کی درخواست پر ضلعی انتظامیہ نے تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کے تحت ان مراکز پر بیرونی مداخلت پر پابندی ہوگی اور ان کے اطراف میں کام کرنے والی فوٹو اسٹیٹ کی مشینیں دوران امتحان بند رہیں گی۔

امتحانی پرچوں کی ترسیل کے لیے موثر نظام تشکیل دیا گیا ہے اور یہ پرچے بورڈ کے افسران حب سینٹرز پر پہنچائیں گے جہاں سے سینٹر کنٹرول افسران امتحانی پرچے متعلقہ سینٹر پر پہنچائیں گے جبکہ تمام افسران پرچے کے دوران سینٹر ہی میں موجود رہیں گے اور پرچہ ختم ہونے کے بعد اپنی نگرانی میں طلبہ کی جانب سے پْر کیے گئے جوابی پرچے سرمہر کرکے بورڈ آفس میں پہنچائیں گے، پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے مزید کہا کہ حکومت ضلعی انتظامیہ اور بورڈ کے ذریعے نقل پر قابو پانے کے لیے اجتماعی کاوش کر رہی ہے، طلبہ امتحانات کے دوران موبائل فون ہر گز اپنے ہمراہ نہ لائیں ،خلاف ورزی کی صورت میں موبائل فون ضبط کر لیا جائے گا،بورڈ نے (کے الیکٹرک) انتظامیہ سے امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی تحریری درخواست کی ہے تاکہ بچے اچھے ماحول امتحانات دے سکیں۔

سکھر میں انگریزی کا پرچہ آؤٹ

سکھر میں ڈیجیٹل بوٹی مافیا سرگرم ہوگئی اور بورڈ کی جانب سے نقل کی روک تھام کے دعووں کا پول کھول دیا، وقت سے پہلے ہی نویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ سوشل میڈیا پر آؤٹ ہوگیا۔

The post کراچی سمیت سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TO28e2