لاہور میں بارش نے قومی کرکٹرز کو انڈور پریکٹس تک محدود کر دیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

لاہور میں بارش نے قومی کرکٹرز کو انڈور پریکٹس تک محدود کر دیا

 لاہور: لاہور میں بارش نے قومی کرکٹرز کو انڈور پریکٹس تک محدود کر دیا۔

قذافی اسٹیڈیم کا میدان گیلا ہونے کی وجہ سے ورلڈ کپ کے ممکنہ کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جم ٹریننگ کے بعد بولنگ اور بیٹنگ میں صلاحیتیں نکھارنے پرکام کیا۔ عزیز کی وفات کے سبب پہلے روز رخصت پر رہنے والے حارث سہیل نے بھی دیگر پلیئرز کو جوائن کرلیا۔

بولنگ کوچ اظہر محمود نے پیسرز کو الگ سیشن کراتے ہوئے لائن اور لینتھ بہتر بنانے کیلیے مشورے دیے، بیٹسمینوں نے بولنگ مشین کے ذریعے پھینکی جانے والی تیز اور بائونسی گیندوں کا سامنا کیا، ورلڈ کپ کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان جمعرات کو ہوگا۔

The post لاہور میں بارش نے قومی کرکٹرز کو انڈور پریکٹس تک محدود کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2VXQob3