شعبان المعظم کا چاند نظر آ گیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شعبان المعظم کا چاند نظر آ گیا

 کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شعبان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت ہوا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرائے، محکمہ موسمیات اور اسپارکوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

ملک بھر میں چاند دیکھنے کے لیے زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ مقامات پر ہوئے جس میں چاند نظر آنے سے متعلق شہادتیں اکٹھا کی گئیں جن سے مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا گیا۔

ملک بھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے اور ان کی تصدیق کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا ہے اور کل بروز اتوار7 اپریل یکم شعبان ہوگی۔

The post شعبان المعظم کا چاند نظر آ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2I6pDOa