اسلام آباد ایئرپورٹ پر یو اے ای سفارتخانے کے افسر کے سامان سے بندوق برآمد - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اسلام آباد ایئرپورٹ پر یو اے ای سفارتخانے کے افسر کے سامان سے بندوق برآمد

 اسلام آباد: ایئرپورٹ پر متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے افسر کے سامان سے رائفل برآمد ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے میں تعینات افسر راشد سنان علی اسلام آباد ایئر پورٹ سے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 615 سے دبئی جارہا تھا کہ دوران چیکنگ اس سے سامان سے رائفل برآمد ہوئی۔

ایئرپورٹ اہلکاروں نے راشد سنان علی کو پروٹوکول دینے والے محمد افضل نامی شخص سے رائفل کا لائسنس اور دیگر دستاویزات طلب کیں لیکن محمد افضل رائفل کی دستاویزات پیش نہ کرسکا جس پر اے ایس ایف نے رائفل قبضے میں لے لی۔

The post اسلام آباد ایئرپورٹ پر یو اے ای سفارتخانے کے افسر کے سامان سے بندوق برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2OREIUb